ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حضرت شاہ رکن عالم کے 706 ویں عرس مبارک کی تقریبات 12 جنوری سے شروع ہوں گی جو 3 روز جاری رہیںگی ، ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بھرپور میزبانی کے فرائض انجام دیت دیتے ہوئے قیام و طعام اور مذہبی رسومات کی بھرپور سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام محکمے عرس مبارک کے حوالے سے سکیورٹی،پارکنگ ،قیام و طعام سمیت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر آ فس میں منعقد ہ حضر ت شا ہ رکن عا لم کے عرس کے سلسلے میں انتطا می اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ڈا ئر یکٹر جنر ل پی ایچ اے علی اکبر بھٹی اور ایم این اے زین قر یشی سمیت زونل ایڈ منسٹر یٹر محمد ضیا ءبھی اس موقع پر مو جو د تھے ۔ ڈ پٹی کمشنر ملتا ن مد ثر ریا ض ملک نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم با غ کے نزدیکی تعلیمی ادا رو ں اور سر کا ر ی ادا رو ں میں زائر ین کے قیا م کے مثا لی اقداما ت کئے جا ئیں تا کہ ملتا ن کی میز با نی کا پیغا م پو رے ملک میں پھیلا یا جا سکے ۔ریسکیو 1122 ، پو لیس اور محکمہ صحت سمیت متعلقہ ادا ر ے اپنے کیمپ دربا ر شر یف میں لگا ئیں تا کہ زائر ین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔مدثر ریا ض ملک نے کہا کہ دربا ر کے اطرا ف میں سی سی ٹی وی کیمر ے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جا ئیں تا کہ سکیو رٹی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے ۔ویسٹ مےنجمنٹ کمپنی عر س کے تما م ایا م میں روز انہ دربا ر شر یف کی دھلا ئی کرکے تعلیمی ادا روں میں رہا ئش پذیر زائر ین کے کیمپو ں میں بھی صفا ئی مہم چلا ئے ۔انہو ں نے محکمہ کو ہد ایت کی کہ عرس کے موقع پر ڈ ینگی اور فلو سے بچا ﺅ کےلئے خصوصی سپرے بھی کرا یا جا ئے ۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے اہم این اے زین قر یشی نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے عر س مبا ر ک کے مثا لی اقداما ت پر خر اج تحسین پیش کر تے ہیں ۔حکو مت پنجا ب زا ئر ین کی سہو لت کےلئے تما م اقدامات کر ے گی اور دور دراز سے آ ئے زائر ین کےلئے خصوصی انتظا مات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ارا کین اسمبلی عوا می منصوبو ں اور شہر کی تر قی کےلئے ضلعی انتظامیہ کی مکمل حما یت میں کھڑ ے ہیں ۔ڈا ئر یکٹرجنر ل پی ایچ اے علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے عر س مبا ر ک کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قا سم با غ میں خصوصی تز ئین و آ را ئش اور شجر کا ری کے انتظا ما ت کئے جا ئیں گے ۔ بعد ازا ں تما م متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔