لودھراں(مزمل ملک لودھرا سے) ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ضمانت کنفرم نہ ہونے والے بجلی چوروں کو گرفتار کیا جائے اور ان سے بجلی چوری کا ریونیو وصول کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات آج اپنے دفترکے کمیٹی روم میں بجلی چوری کی روک تھام کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایکسین میپکو لودھراں عامر رشید، ایس ڈی او کہروڑپکا اللہ ورایو، ایڈمنسٹرٹیو آفیسر مشتاق فریدی، راؤ ناصر ایس این اے اور سکیورٹی آفیسر چوہدری برکت علی نے شرکت کی۔ انہوں نے میپکو حکام چھاپوں کے دوارن پولیس کے ہمراہ جائیں اور بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کیا جائے۔ ایکسین عامر رشید نے بتایاکہ ضلع میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف368ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور بجلی چوروں سے اس وقت تک 36لاکھ 31ہزار روپے سے زائد ریونیو وصول کیا جاچکا ہے ۔