لودھراں(مزمل ملک لودھرا سے) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے آج یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجاز اور ایڈمن آفیسر وسیم احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے ٹوکن کاؤنٹر پر آؤٹ ڈور مریضوں سے ان کی مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ جو کاؤنٹر قائم کیا جائے وہاں عوامی آگاہی کیلئے تحریری تختیاں بھی لگائی جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور ایمرجنسی میں خصوصی توجہ رکھی جائے۔