چلاس (محمد علی سے)   گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12فروری سے 25فروری تک بلتستان میں شدید برفباری کا امکان ہے لہٰذا لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں رٹ الرٹ میں ندی نالوں کے آس پاس رہائش پزیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے اور اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ شدید برفباری کے باعث بلتستان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے انتظامیہ نے لوگوں کو گلگت،سکردو روڈ پر بھی سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہےاور بتایا ہے کہ برفباری سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خطرہ ہے لوگ 12سے 25فروری تک اپنی سرگرمیاں محدود کریں خاص طورپر غیر ضروری سفر سے گریز کریں نالہ جات کے آس پاس موجود گھروں کو خالی کیا جائے گاتاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے انتظامیہ نے بتا یا ہے کہ شدید برفباری سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے ڈورو شیلا ، شغر تھنگ ، گلتری سمیت دور افتادہ علاقوں میں ممکنہ نقصانات سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلئے انتظامیہ تیار ہے ادھر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں و الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے عوام الناس کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنے کےلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہے