لودھراں (مزمل ملک لودھرا سے) لودھراں میں تین روزہ جشن بہاراں کی تقریب منعقد کروانے پر میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کے اس قدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں سید نجف علی شاہ سابقہ ضلعی صدر ایم ایس ایف لودھراں راؤ امتیازاحمد لودھراں کے لئے ایک اچھے ڈپٹی کمشنر ثابت ہوئے ہیں آپ لودھراں کو ایک مثالی ضلع بنانے کے لئے اچھے اقدامات کر رہے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ مزید اسی طرح لودھراں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے آپ کا جشن بہاراں کی تقریب منعقد کروانے کا یہ فیصلہ لودھراں کی عوام کے لئے خوش آئندہ ہے یقینی طور پر لودھراں کی عوام ڈپٹی کمیشنر کے ان اقدامات سے متاثر ہو رہی ہے میری تمام نیک تمنائیں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز کے ساتھ ہیں