لودھراں (مزمل ملک لودھرا سے)لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے ویثرن اور وزیر اعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں ضلع لودھراں میں ایک لاکھ مزیدپودے لگائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایل پی پی کے ہیڈ آفس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ سٹاف میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کہا کہ 2019میں موسم بہار اور موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران ایک لاکھ پودے ضلع بھر میں لگانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اس سلسلے میں ایل پی پی کی موبلائزیشن ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ڈاکٹر عبدالصبور نے مزید کہا انشاء اللہ لودھراں کو سرسبزو شاداب بنانے کے لئے ایل پی پی اپنے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے گی ۔اس سے قبل بھی لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے گرین اینڈ کلین منصوبے کے تحت ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 8وارڈز میں 10ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں ۔ان وارڈ ز میں 48کوڑادان نصب کیے گئے ہیں ۔