چلاس(محمد علی سے )  محکمہ خوراک دیامر کے فیلڈ اسٹاف کا ترقی نہ ملنے پر علامتی احتجاج ۔ دیگر محکموں کے ملازمین کو ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین اس سے محروم ہیں ۔ملازمین کی ترقی نہ ملنے پر تمام گندم ڈپو بند کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترقی ہر محکمے کے ملازم کا حق ہے اور ان کو یہ حق آئین پاکستان نے دیا ہے آئین پاکستان سے روگردانی کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین کی اس درینہ خواہش کو عملی جامہ پہنائے تاکہ یہ بہتر انداز میں فرائض منصبی سرانجام دے سکیں