سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا۔