سری نگر: ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے گئے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد ان کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک بارپھرقابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو  شہید کردیا۔دوسری جانب مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں