پشاور:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے، آج پاک فوج نے انجیکشن لگا کر طبیعت ٹھیک کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی بھارتی جنگی جنون کے حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار بڑے عرصے سے جنگ کے بخار میں مبتلا ہے، جس کا علاج ادویات سے ممکن ہے یا انجیکشن سے، آج پاک فوج نے بہترین انجیکشن لگا کر ان کی طبیعت ٹھیک کر دی ہے۔