مردان پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوٸے ڈکیتی کے دوران چارافراد کے قتل میں ملوث خطرناک وبدنام زمانہ مجرم اشتہاری عبداللہ عرف اختر سمیت مزید دو ملزمان بھی گرفتار کرلیے ملزمان سے اسلحہ و منشیات برآمد۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھنے کے واضح احکامات کے پیش نظرایس پی آپریشن مشتاق احمد کی زیر قیادت ،اے ایس پی سٹی سرکل علی بن طارق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوہرخان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس کومطلوب ڈکیتی کے دوران چار افراد کے قتل اور دیگرسنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث خطرناک وبدنام زمانہ مجرم اشتہاری عبداللہ عرف اختر ولدرحیم اللہ ساکن دیر اپر حال فضل حق کالج غریب آباد کو گرفتار کر لیاگیااسی طرح دیگر کاروائی میں مشہور وبدنام زمانہ منشیات فروش ظاہر شاہ ولد صنوبر ساکن فضل حق کالج غریب آباد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک عددموٹرسائیکل اور 3200 گرام چرس برآمد کیا جبکہ ملزم ارشدولدپیرداللہ ساکن ملاکنڈدرگئی کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس برآمد کرکے پابندسلاسل کیا۔مردان کے عوام نے پولیس اور بالخصوص ڈی پی او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےا نہیں اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ڈی پی او سجاد خان کی قیادت میں مردان سے میں دیگرجراٸم کیساتھ ساتھ منشیات کے خاتمے کے لیے جو اقدامات اُٹھاۓ جارہے ہیں وہ قابل ستاٸیش ہے جسکی وجہ سے مردان کے معزز گھرانوں نے سکون کا سانس لیا ہے