ابوظہبی :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ عمدہ کاکردگی کے ذریعے اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر سکیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے تاہم اچھا کھیل پیش کر کے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔