ابو ظہبی: پی ایس ایل کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔