جیکب آباد (سومروبی بی سی) ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہا کہ سی آئی اے پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ انعام یافتہ اشتھاری ملزم بلند ولد غوث بخش ڈاھانی گرفتار جسکی گرفتاری کے لیے گورنمنٹ آف سندھ نے 05 لاکھ روپے انعام مقرر کی تھی جیسا کہ I G P سندھ اور جناب D I G P لاڑکانہ کےاحکامات بحوالہ گرفتاری انعام یافتہ ملزمان اشتہاری روپوش ملزمان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی نے اپنے سارے ضلع کے پولیس افسران کو سخت احکامات جاری کیے ہوئے ہیں ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے امداد علی سولنگی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ میرانپور برڑو کی حدود نزد ڈاھانی لاڑو میں کاروائی کرکےمختلف تھانوں کے 19 کیسوں میں مطلوب انعام یافتہ ملزم بلند ولد غوث بخش ڈاھانی کو دوران مقابلہ گرفتار کرلیا جسکے قبضہ سے ایک عدد G3 رائفل بمعہ 03 عددمئگزین اور 50 گولیاں برآمد کیں گرفتار ملزم بلند ولد غوث بخش ڈاھانی 15قتل 8پولیس مقابلہ 4رائفل 2بندوقیں اور 50 گولیاں چھینے سمیت کئی کیسوں میں مطلوب تھا گرفتار ملزم کیخلاف مندرجہ ذیل کیس درج تھے