اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں۔  پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اس حالات میں جو معاملات کئے گئے ہیں وہ سب کے علم میں ہیں ، حقائق پوری قوم کے علم میں ہیں کہ یہ کیوں کیا گیا اور کس کی خواہش پر کیا گیا ؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے ہم بھیک نہیں مانگیں گے لیکن یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ کبھی وقت آئیگا کہ پتہ چلے گا کہ آج جن کے ہاتھوں میں کھیل کر نواز شریف کی زندگی سے کھیلا جارہاہے ، اس پر قوم معاف نہیں کرے گی ، ان عقل کے اندھوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ نواز شریف کی زندگی سے نہ کھیلیں ۔