بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج اسلام آباد پہنچیں گےاسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج 9 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اجے بساریہ مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں نے اپنے ہائی کمشنرز کو مشاورت کیلئے اپنے اپنے ملک میں طلب کیا تھا۔دوسری جانب دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی کل واپس دہلی روانہ ہوں گے۔