ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے ضلع شورکوٹ میں مبینہ زہر خورانی کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ماں اور اس کی تین بیٹیاں موت کے منہ میں چلی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ رجانہ کی حدود میں ایک ہی گھر کی چار خواتین زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئیں ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں، مرنے والی بچیوں کی عمریں آٹھ سے پندرہ سال ہیں۔ جاں بحق خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکی گی جبکہ پولیس نے گھر کو سیل کردیا ہے۔