رحیم یار خان (اکرم طارق )سیلاب میں شہید ہونے والی بستی بلہاڑا کی مسجد نازک فرید کی تعمیر مکمل ،جامعیہ رضویہ ضیا العلوم ٹرسٹ کی طرف سے کام مکمل ہونے پر افتتاحی دعا تفصیل کے مطابق جامعیہ رضویہ ضیا العلوم ٹرسٹ راولپنڈی کے بانی سید حسین الدین شاہ کی طرف سے بستی بلہاڑا چاچڑاں شریف میں مسجد نازک فرید جو کہ 2010 کے سیلاب میں مکمل طور پر شہید ہو گئی تھی کی دوبارہ تعمیر 2012 میں شروع کی گئی اور مرحلہ وار جاری رہی ،ٹرسٹ کی طرف سے حاجی رشید قریشی ،محمد آصف قریشی ،حمزہ قریشی جبکہ بستی بلہاڑا کے مقبول بلہاڑا ،ظہور بلہاڑا کی نگرانی میں کام مکمل کیا گیا جس میں مسجد کی مکمل عمارت ،رنگائی ،بجلی کی وائرنگ پنکھوں اور پانی کی ٹینکی کی تنصیب و ٹف ٹائل و دیگرکام شامل ہیں مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاحی دعا کی گئی اور بستی والوں کے حوالے کر دی گئی مقامی لوگوں نے جامعیہ رضویہ ضیا العلوم ٹرسٹ راولپنڈی کی طرف سے مسجد کی دوبارہ تعمیر مکمل کروانے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے