لاہور: پنجا ب کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری سامنے آ گئی، حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے اصولی منظوری دیدی۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دے دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے جا رہی ہے جس پر وزیراعظم نے اصولی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا حکومت پنجاب نے اب سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پرکام شروع کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کی اجازت دے دی ہے۔