کراچی: کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلرمحمد ندیم عرف کھل نائیک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ کراچی میں پولیس نے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد ندیم عرف کھل نائیک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد ندیم عرف کھل نائیک نے دوران تفتیش اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں متعدد ٹارگٹ کلنگز کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم نے قتل سمیت جلاو گھیراؤ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ ملزم نے سیاسی مخالفت پر کئی سرکاری افرد کو بھی قتل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔