لودھراں (مزمل ملک لودھرا سے) لودھراں ماڈل بازار میں آگ لگ گی آگ جالی کو ویلڈنگ کرنے کی وجہ سے لگی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گی اور جلد آگ پر قابو پا لیا گیا کم و بیش 25 دکانیں آگ کی زد میں آئ ہیں تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے روزنامہ عدلیہ نیوز ملتان کے بیورو چیف مزمل ملک لودھرا نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو اہلکار اور دوکانداروں سے آگ لگنے کی وجہ اور ہونے والے نقصان کی تفصیلات طلب کیں دوکانداروں نے بتایا کہ کپڑے کی دوکان کے ساتھ ویلڈر جالی کی ویلڈنگ کر رہا تھا ویلڈنگ سے اڑنے والی چنگاری ساتھ کپڑوں کی دوکان میں کپڑے کے لگی جس سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی بر وقت اطلاع ریسکیو لودھراں کو دی گئی ریسکیو ٹیم نے جلد موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا دوکانداروں نے ریسکیو کی بروقت آپریشن کرنے کی کاوش کو سراہا ہے آگ کی زد میں آنے والی دوکانوں کے نقصان کی قیمت تقریباً دو کروڑ ہے