نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات کا آغاز گیارہ اپریل کو ہوگا جو انیس مئی تک جاری رہیں گے۔ حتمی نتیجہ کا اعلان تئیس مئی کو کیا جائیگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی تک ہونگے۔ لوک سبھا کی پانچ سو ترتالیس نشستوں کے لیے 7 مرحلوں میں انتخابات ہونگے۔ پہلے فیز میں اکانوے نشستوں کے لیے ووٹنگ گیارہ اپریل کو ہو گی۔ دوسرے فیز میں جو گیارہ اپریل سے انیس مئی تک جاری رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کے حتمی نتیجہ کا اعلان تئیس مئی کو ہوگا۔ بھارت بھر میں دس لاکھ پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائینگے۔