اسلام آباد: حتساب عدالت نے اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت نے 28 مارچ کو فردجرم کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت نے 28 مارچ کو فردجرم کرنے کیلئے تاریخ مقررکردی۔دو ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ ہو سکی ۔احتساب عدالت نے ملزم انعام اکبر کی رپورٹ طلب کرلی ۔