اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین دوستی کو مزید بہترین بنانے کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن پیش پیش ہے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکش وژن 2023 اور مڈل کوریڈور کے سیمینار کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفے یرداکل اور زلمی فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل احمد رامے نے سیمینار میں شرکت کی ۔ ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفیٰ یردکل نے کہا کہ ترکی آنیوالے سالوں میں تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے زریعے تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ترکی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ترکی تجارتی تعلقات کو بھی اہمیت دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک بہت اہم ملک ہے اور موجودہ اور آنیوالے وقت میں پاکستان کی اہمیت خطے میں مزید بڑھے گی۔ زلمی فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل رامے نے کہا کہ بہتر تعلقات کے زریعے خطے کے تمام ممالک ایک دوسرےکے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں ۔تجارت کے ساتھ کھیلوں کے زریعے بھی دنیا کو قریب لایا جاسکتا ہے۔ شکیل رامے نے کہا کہ وزیر اعظم عمران اور ترکی کے صدر طیب اردگان اپنے ملکوں کو مزید۔ترقی اور آگے لیجانے کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ممالک کے بہترین تعلقات سے عوام کو فائدہ ہوگا اور زلمی فاونڈیشن پاک ترک دوستی کے حوالے سے مزید پروگرام تشکیل دیتا رہے گا۔انہوں نے حوالہ دیا کہ زلمی فاونڈیشن اور ترکی کی اسپورٹس برانچز اور فیڈریشن کے درمیان ایم او یو کے بعد ترکی کے دو نوجوان کرکٹرز اس وقت پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ہمراہ موجود ہیں. سیمینار سے میں اظہار خیال کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حافظ مسرور نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان آنیوالے وقت میں مزید مظبوط ہوں گے۔