اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنا رہی ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ کم لاگت مکانات کے لیےاسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں ہماری تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنانے پرمذکور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شہروں کو مزید پھیلنے سے روکیں گے جب کہ اسلام آباد کوصفائی کے معاملے پرماڈل شہربنائیں گے اور دارالحکومت کی کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔