سرگودھا( یونس وفا سے) سرگودھا کے تعلیمی اداروں میں ٹک شاپ پر ناقص اور مضر صحت اشیا ٕ خورد نوش کی فروخت ادارہ سربراہان کی ملی بھگت سے جاری تفصیل کے مطابق سر گودھا کے سرکاری تعلیمی اداوں میں ضلعی انتظامیہ کی ھدایت پر بچوں کی ریفرشمنٹ کے لے سکولوں میں ادارہ سربراھان کی نگرانی میں سکول کنٹین کو سالانہ ٹھیکہ پر دیا جاتا ھے جس سے وصول ھونے والی رقم حکومت پنجاب کے ھیڈ سی۔ او 2814 میں جمع کرا دی جاتی ھے جبکہ کنٹین پر موجود اشیا ٕ کوالٹی کو بر قرار رکھنے کے لے ادارہ سے اساتذہ کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جاتی ھے مگر یہا ں معاملہ اس کے برعکس ھے اور بچو ں کو ناقص مضر صعت پاپڑ ۔ ٹافیاں ۔ بسکٹ۔ سموسے۔ببل۔ اورٹک شاپ میں ناقص میٹیریل سے سجاٸی گٸی رنگ برنگی خورد نوش کی اشیا ٕ بچوں کے لۓ کسی زہر سے کم نہیں جس کی وجہ سے بچوں میں گلہ۔ معدہ۔ اور بیماریوں روز بروز اضافہ ھو رھا ھے اور والدین کو تعلیمی اخراجات کے علاوہ بچو ں کے علاج کا بھی سامنا ھے والدین نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے ان تعلیمی اداروں میں ضلعی فوڈ اتھار ٹی کو مراسلہ جاری کر نے کا مطالبہ کیا ھے کہ کم از کم مہینہ میں ایک مرتبہ ٹک شاپ کو چیک کریں۔