گجرانوالہ:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،گولہ بارود اور اسلحہ برآمد۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشت گردوں محمد نواز اور غلام مصطفیٰ کر گرفتار کر لیا ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود ، خطرناک اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار دہشت گرد گجرانوالہ میں حساس تنصیبات اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی اکٹھا بھی کرتے تھے ۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گرفتار دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔