لاہور: گورنر پنجاب نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر فوری دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور محکمہ قانون سے اس معاملے پر بریفنگ لیں گے جبکہ دستخط سے قبل وہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت بھی کریں گے۔ کا کہنا ہے کہ ابھی تک گورنر پنجاب نے بل پر دستخط نہیں کئے، گورنر پنجاب آئینی طور پر 10 دن کے اندر بل دوبارہ غور کے لئے واپس اسمبلی کو بجھوا سکتے ہیں۔ اسمبلی اگر دوبارہ من عن بل پاس کر دے تو گورنر دستخط کر نے کے پابند ہونگے۔ اگر گورنر 10 دن کے اندر بل پر دستخط نہیں کرتے تو بل از خود منظور تصور ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی نے منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی۔