گلوکارہ افشاں زیبی نے ایس اے چوہدری کو بیسٹ بیوٹیشن قرار دیدیا
تعلیم اورڈپلومہ کے ساتھ محنت ضروری ہے ‘بیوٹیشن معیاری کاسمیٹکس استعمال کریں‘ میڈم ایس اے چوہدری تفصیل کے مطابق ہری پور میں گذشتہ روز ہونے والے ایک روزہ بیوٹیشن سیمینار میں معروف گلوکارہ افشاں زیبی نے ہری پورکی رہائشی اور بانو بیوٹی پارلر اینڈ سکن کئیر ہری پور کی اونر میڈیم ایس اے چوہدری کو ماڈلز کے کیے گئے میک اپ سے متاثر ہو کر بیسٹ بیوٹیشن قرار دے دیا اس دوران انہوں نے خود بھی میک اپ کروایا انہوں نے کہا کہ میڈیم ایس اے چوہدری کوالیفائیڈ بیوٹیشن اور بہترین میک اپ آرٹسٹ ہیں جو خواتین سکن کے مسائل اورمیک اپ میں نمایاں نظر آنے کے لیے ان سے مشورہ کریں آج کے دور میں بچیوں کا تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا ضروری ہے۔ میڈیم ایس اے چوہدری نے کہا کہ بیوٹیشن کے کام کے لیے تعلیم اورڈپلومہ کے ساتھ محنت ضروری ہے بیوٹیشن کو چاہیے کہ وہ کسٹمر کے چہرے کو اپنا چہرہ سمجھتے ہوئے معیاری کاسمیٹکس استعمال کریںیادرہے کہ میڈیم ایس اے چوہدری پہلے بھی بیوٹیشن کی کلاسوں اور میں مقابلوں میں فسٹ پوزیشن جبکہ متعدد سیمیناروں میں ایوارڈ جیت چکی ہیں۔