شکارپور(امیر علی بھٹو سے)گسٹا ورکنگ کامیٹی شکارپور کی جانب ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ سندھ کے خلاف پر امن ریلی نکالی گٸی۔ تفصیلات کے مطابق:گورنمینٹ سیکنڈری اسکول ٹیچرس ایسوسیٸیشن شکارپور کی جانب سے محمد بچل ابڑو ایڈییشنل سیکریٹری گسٹا لاڑکانہ ڈویزن کی سربراہی میں حکومت سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کے خلاف رستم چوک سے پریس کلب شکاپور تک پر امن ریلی نکألی گٸی۔ ریلی کو خطاب کرتے ہوۓ گسٹا رہنما محمد بچل ابڑو نے کہاکہ حکومت کی طرف سے لاگو کیڈر پالسی کو مسترد کرتے ہیں اور جب تک حکومت سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ ٹیچرس کے جاٸز مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی تب تک جدوجہد جاری رہے گی