ملتان (صفدرعلی بخاری سے ) ھیلپرزبزنس کونسل، کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے زیر اہتمام نصرت روڈ کینٹ پر عالمی یوم صارفین کے حوالہ سے منعقدہ واک سے خطاب کرتے ھوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ثاقف راحیل خان، ٹریننگ اینڈ ریسرچ کنسلٹنٹ صائمہ علی، مرکزی تاجروسماجی راہنماء شیخ اقبال حسین، معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک، سارہ بلال، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد، رانامبشر رئیس، نرگس خان، رانامقصود، ظہیر اعوان نے کہا باوقار معاشرے صارفین کے حقوق اور قانون کا احترام کرتے ھیں صارفین کی فوری دادرسی اور قانون پر عملدرآمد کے لیے صارف عدالت اور کونسل موثرپلیٹ فارم ھے فروخت کنندہ اور سہولیات فراہم کرنے والوں کو چاہیے صارفین کو رسید فراہم کریں اور وارنٹی/گارنٹی بارے مکمل معلومات فراہم کریں عالمی یوم صارفین کے سلسلہ میں شہریوں کو صارفین کے حقوق بارے آگاہی کیلئے 7روزہ آگاہی مہم شروع کی گئی ھے اس ضمن میں مذاکرے، سیمینار، اور تربیتی ورکشاپ منعقد ھونگے