ملتان  : چئیرپرسن سرائیکستان نیشنل فرنٹ اجالا لنگاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسلمان نمازیوں کا نا حق قتل عام اسلامی ممالک کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔  کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پہ ظلم ہورہے ہیں ۔ امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔ سعودی عرب ترکی پاکستان پر امت مسلمہ کی زمہ داری ہے کہ او آئی سی  کا اجلاس فوری بلاکر پوری دنیا میں مسلمانوں پہ ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لیے عملی اور فوری اقدامات کریں۔ ہمیں دہشت گرد کہا جاتا ہے اور دہشتگردی بھی ہمارے ہی ساتھ کی جاتی ہے ۔ سرائیکستان نیشنل فرنٹ  مسلمانوں کے ساتھ  ہونے والی اس دہشت گردی کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔