رحیم یار خان (اکرم طارق )کچے کی گندم کی فصل تیا ر چاچڑاں شریف میں پاسکو سنٹر نہ ہونے سے کاشتکاوں کو مشکلات ،گندم کا باردانہ لینے کے لیے 15 کلو میٹر دور ظاہر پیر جانا پڑتا ہے محکمہ خوراک توجہ دیں ۔کاشتکار چوہدری تصدق حسین
تفصیل کے مطابق 30 ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ چاچڑاں شریف میں پاسکو سنٹر نہ ہونے سے مقامی کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اب کچے کے علاقے میں گندم کی فصل میں آضافہ ہونے سے یہاں پاسکو سنٹر کی اشد ضرورت ہے پاسکو سنٹر نہ ہونے سے کسانوں کو باردانہ لینے کے لیے15 کلو میٹر دور ظاہر پیر جانا پڑتا ہے جس پر آضافی اخراجات لگتے ہیں اور گند م کا پوری معاوضہ نہیں ملتا مقامی کاشتکارں نے محکمہ خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پاسکو سنٹر بنایا جائے