رحیم یار خان (اکرم طارق )رکن پور تا چاچڑاں شریف روڈ پر ڈیزل سے بھرےآئل ٹینکر دوران کراسنگ الٹ گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہسپتال منتقل ،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس ،ریسکیو 1122 اور پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،روڈ کے شولڈر نہ ہونے پر حادثہ پیش آیا تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف تا رکن پور روڈ پر ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر دوران کراسنگ الٹ گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہو گیا ،آئل ٹینکر میں پندرہ ہزار لیٹر موجود تھا ،مقامی پولیس ،ریسکیو 1122 اور پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی دوڑ کو دونوں اطراف میں بند کر دیا گیا ،کیمیکل سے تیل کا بہاو روکا گیا اور تیل شفٹ کرنے کے لیے دوسرا آئل ٹینکر منگوایا گیا ،حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ،آئل ٹینکر میر پور ماتھیلو سے براستہ چاچڑاں شریف ظاہر پیر جا رہا تھا یہ واقع گزشتہ رات پیش آیا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ آئل کو آگ لگ جاتی تو ساتھ والی بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لینا تھا جس سے بھاری جانی نقصان کا خدشہ تھا ،ھائی وے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے کارپٹ روڈ کے شولڈر پر مکمل مٹی نہیں ڈالی گئی جس کے باعث روڈ ایکسیڈنٹ میں گئی جانیں جا چکی ہیں ،بی بی سی نے کارپٹ روڈ کے شولڈر پر مٹی نہ ڈالنے کی کئی بار نشانداہی کی گئی ہے لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی