اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی نعیم راشد سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان کی جرات پر فخر، بہادری دکھانے پر نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” کرائسٹ چرچ حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ کی مکمل معاونت کیلئے تیار ہیں”۔ وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی ” پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشتگرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، ان کے حوصلے کو قومی ایوارڈ کے ساتھ یادگار بنایا جائے گاواضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں دو روز قبل دہشتگردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 50 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ 9 پاکستانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔