شکارپور(امیر علی بہٹو سے)خانپور تھانہ ناپر کوٹ کے حدودمیں تیغانی قوم کے مسلح افراد نے مچھلی کے تالاب پر معمور چوکیدار منٹھار جتوٸی کو فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقتول کی نعش کو اپنی تحویل میں لیکر خانپور ہاسپیٹل پہنچاٸی تھی،جہاں سے پوسٹ مارٹم کےبعد ورثا کے حوالے کی گٸ ہے اور قاتلوں کے گرفتاری کے لۓ پولیس کارواٸی جاری ہے۔ دوسری جانب مقتول کے بھاٸی محمد مراد جتوٸی اور علی مراد جتوٸی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بھاٸی اپنی گاٶں کے نزدیک مچھلی کے تالاب پر چوکیدار کی حیثیت سےمامور تھا بلا جواز تیغانی اور جافری قباٸل کے مسلح افراد جیٸند تیغانی،منظور جافری اورحبیب جافری نے فاٸرنگ کر کے اسے قتل کیا