بیجنگ: چین میں بال کٹوانے کیلئے آنے والے ایک گاہک نے اپنا ہیئر سٹائل خراب ہونے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ میں ایک ہیئر ڈریسر کی دکان پر آنے والے شخص کا ہیئر سٹائل خراب ہوا تو اس کا موڈ بھی بگڑ گیا۔اس شخص نے زبردستی بال کاٹنے والے نائی کو کرسی پر بٹھا کربطور سزا اس کا سر مونڈھ ڈالا۔بے چارہ ہیئر ڈریسر بھی اس شخص کے خوف سے ڈرے سہمے بیٹھ کراپنی زلفیں کٹتے دیکھتا رہا۔ہیئر ڈریسر کا سر مونڈھنے کے بعد گاہک وہاں سے روانہ ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ چین میں بال کٹوانے کیلئے آنے والے ایک گاہک نے اپنا ہیئر سٹائل خراب ہونے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔