لاہور: برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے گزشتہ روز ارفع سافٹ ویئر پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا۔ وفد میں یوکے پاک چیمبر کے صدر امجد خان،جنرل سیکرٹری وحید الرحمن سمیت 15ارکان شریک تھے ۔برطانیہ پاکستان چیمبر اور پی آئی ٹی بی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی، وینچر کیپٹل فنڈ،سٹارٹ اپس اور دیگر شعبوں کے فروغ کیلئے کام کریں گے ۔ برطانوی وفد نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں 20کروڑ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ وفد نے پی آئی ٹی بی کے شعبہ پلان 9کا دورہ کیا اور پاکستانی نوجوانوں کی سٹارٹ اپس اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی خدمات کی تعریف کی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے وفد کو بریفنگ دی۔ برطانوی وفد کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط