اسلام آباد: (عباس ملک) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے اور اس کے لئے تمام فریقین کو مکمل پر عزم ہونا چاہیے۔ پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو افغانستان میں امن عمل کیلئے مکمل پرعزم ہونا چاہیے، پاکستان افغان شراکت داری سے امن کیلئے تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔