اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر( ر) اسد منیر نے نیب کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر جان دی،نیب کا چہرہ اور دامن انسانی خون سے داغدار ہے ۔ کے مطا بق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب نے تاحال آصف علی زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دیا،نیب عمران خان کے اشارے پر حرکت میں آتا ہے، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے بلیک میل نہیں ہونگے، نیب میں جرات نہیں کہ علیمہ خان کو پکڑے۔انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر( ر) اسد منیر نے نیب کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر جان دی،نیب کا چہرہ اور دامن انسانی خون سے داغدار ہے ۔