راولپنڈی(عباس ملک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لال حویلی یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔راولپنڈی وومن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والدین ان پڑھ تھے، میں نے اس کا بہت فائدہ اٹھایا اگر فیل بھی ہوگیا تو ماں کو کہا پاس ہوگیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے مجھے چادر پھیلانی پڑے میں اسی سال یونیورسٹی بناﺅں گا اور طلبا کے لیے کوئی وظیفہ مقرر کروں گا ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر سائن ہوگئے تو ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار نہ دے سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔وفاقی وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے خود ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے۔شیخ رشید نے یہ پیش گوئی کر دی کہ اگر نریندر مودی کو مطلوبہ ووٹ نہ ملے توحالات خراب ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اپنے نیٹ ورک سے پھر خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حالات خراب کرائے گا۔