اسلام آباد:(عباس ملک ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول ابو بچا ؤتحریک پرنکل رہا ہے، بتائیں پیسہ کہاں سے آیا؟ہم نے 4.4 بلین کرپشن کی ریکوری کی، شریف خاندان کا حمزہ میڈیا پر وزیراعظم کا نام لے کرغصہ ہورہا تھا، گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے، پورے پاکستان کی سڑکوں کو ہرا بھرا کرنا ہے، پاکستان کے ہر صوبے میں کلین اینڈ گرین پاکستان جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بے دردی سے درختوں کو کاٹا جا رہا تھا، سیاست دان آنے والے الیکشن ،لیڈر آنے والی قوم کا سوچتا ہے، قوم کوکہتے ہیں کہ ہم آپ کی سڑکوں کے مخافظ ہیں، درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 4.4 بلین کرپشن کی ریکوری کی، شریف خاندان کا حمزہ میڈیا پر وزیراعظم کا نام لے کرغصہ ہورہا تھا، گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے، یہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کرتے تھے، ان کو دکھ ہے کہ کرپشن سامنے آرہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول ابو بچا ؤتحریک پرنکل رہا ہے، بتائیں پیسہ کہاں سے آیا، سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں، پینے کے پانی کامسئلہ ہے، زیادہ بھوک سندھ میں ہے، ان سوالات پروہ غصہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی اکا ؤنٹس سے فالودے والوں کا اربوں روپے نکل رہا ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب آپ اتناپیسہ کھا گے، بد ہضمی تو ہونی ہے، ہم نے کل بھی 35 کروڑ روپے کی ریکوری کی، جاوید صادق ان کا فرنٹ مین ہے، بڑ ے منصوبوں میں انھوں نے پیسہ بنایا، یہ پیسہ ریکور کرکے عوام پر لگائیں گے۔