راولپنڈی(عباس ملک) پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ،آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہرعباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں،میجر جنرل ساحر شمشاد مرزاکاتعلق سندھ رجمنٹ جبکہ باقی تین کا بلوچ رجمنٹ سے ہے ۔ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ڈی جی انالسز آئی ایس آئی کے(صفحہ6بقیہ نمبر11) طور پر کام کررہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں، وہ اس سے پہلے ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کمانڈنٹ انفنٹری سکول کوئٹہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ میجرجنرلز ترقی پانیوالوں میں ساحر شمشاد مرزا، نعمان محمود، اظہرعباس اور فیض حمید شامل ،ایک کا تعلق سندھ اورتین کا بلوچ رجمنٹ سے ہے فیض حمید ، نعمان محمود آئی ایس آئی ،ساحر شمشاد وائس چیف آف جنرل سٹاف، اظہر عباس کمانڈنٹ انفنٹری سکول کوئٹہ تعینات ہیں