لاہور: ا ثاثہ جات کیس میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو بھی بلا لیا۔ شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب لاہور نے نصرت شہباز کو 17 اپریل کو طلب کرلیا۔ حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ 2 دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا۔ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔