رحیم یار خان (اکرم طارق )چاچڑاں شریف میں طوفانی بادلوں سے معمولات زندگی متاثر شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،گندم ،آم کی فصلات تباہ ،بجلی بند چاچڑاں تا ظاہر پیر روڈ پر ٹریفک بلاک
تفصیل کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چاچڑاں شریف میں آنے والا طوفان اور بادلوں نے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہے گئی ،شدید بارش اور اندھی سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے گلیاں اور سڑکیں کیچڑ سے بھر گئیں اور راستے محدود ہو کر رہے گئے شدید بارش سے گندم اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا اور بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی بارش کی وجہ سے ہفتہ کے روز سکول میں بچوں کی حاضری بھی کم رہی جبکہ چاچڑاں تا ظاہر پیر روڈ پر ٹریفک گئی گھنٹوں تک بلاک رہی