چارسدہ۔(شاہ باباحبیب عارف) سرکل سٹی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 2مجرم اشتہاری،13مشتبہ گان سمیت انسدادی کاروائی میں24افراد گرفتار ۔اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔( ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر چارسدہ ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان ،ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان اور ایس ایچ او ترناب عرفان خان نے سرکل سٹی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تھانہ سٹی اور تھانہ ترناب کو قتل سنگین مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاری ،13مشتبہ گان جبکہ جرائم کے روک تھام کے لیے انسدادی کاروائی میں 24افراد کو پابند سلاسل کیے گیے ہیں۔ غیر قانونی رہائش پزیر کے خلاف کاروائی میں 2 افراد جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف کاروائی میں بھی 2 افرادکو پابند سلاسل کیا ہیں۔گرفتار افراد کے قبضہ سے 4کلوگرام چرس،ایک کلاشنگوف،2پستول، اور75عددکارتوس برآمد کیے گیےہیں۔ کمسن موٹرسائیکل کے خلاف کاروائی میں 19افراد کو چالان کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے اپنے پیغام میں کہا کی نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر پولیس فورس کے اسپیشل دستوں اور آپریشن پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر عمل جاری ہیں۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اہداف کے حصول تک جاری رہیں گا۔