مہمند۔۔ضلعی ھیڈکوارٹر غلنٸ میں فاٹا انضمام کےخلاف مشترکہ جرگہ منعقد کیا گیا۔
جرگہ میں تمام ضم شدہ اضلاع کے قباٸلی عماٸدین نے شرکت کی۔
مہمند۔کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں منعقدہ جرگے میں مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام سے پہلے قباٸلی عوام سے راۓ نہیں لی گٸ۔جو کہ قباٸلی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
قباٸلی ملکان نے کہا کہ قباٸلی روایات کو نہ چھیڑا جاے۔ فاٹا انضمام انہیں کسی صورت منظور نہیں۔
قباٸلی عوام نے اس ملک کیلۓ بیش بہا قربانیاں دی ہے۔اور قباٸلی محب وطن اور دلیر لوگ ہیں۔
جرگے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جاۓ۔
انہوں نے خاصہ دار فورس کے پولیس میں انضمام کو سنگین مذاق قرار دیا۔
جرگے میں چیف آف وزیرستان خان مرجان ،ملک نادر منان،ملک نصرت خان،ملک اورنگزیب،ملک اعجاز اور دوسرے قباٸلی عماٸدین نے شرکت کی۔