ملتان (صفدرعلی بخاری سے  ) ورلڈ سٹریٹ چلڈرن ڈے کے حوالہ سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ( حکومت پنجاب) سماجی تنظیم سپارک اور ھیلپرزبزنس کونسل کے اشتراک سے تقریب منعقد ھوئی اس دوران سابق سیشن جج خان فیض ربانی، کنٹرولر/ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان مختیار ملک، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن فیاض احمد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ثاقف راحیل خان، رانا نعیم، چیف کوآرڈینیٹر ھیلپرزبزنس کونسل غضنفر ملک، ریاض میلسی، ڈپٹی گروپ وارڈن تنظیم شہری دفاع محمد جمیل، چائلڈ پروٹیکشن افسران شفاعت ظفر٬ ملک محمد سمیع، راؤ نوید مختار، کبریٰ ملک، توشیبارمضان، لیزا تبسم، فرحت جبین، فرح ناز ودیگر کی قیادت میں شالیمار کالونی سے بوسن روڈ تک واک کی گئی اس دوران مقررین نے کہا لاوارث، بے سہارا اور گھر سے بھاگے ھوئے بچوں کاتحفظ اور تعلیم و تربیت ھماری مشترکہ ذمہ داری ھے اس ضمن میں شہریوں کو چاہیے ھیلپ لائن 1121 پر کال کرکے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں