ملتان (صفدرعلی بخاری سے ) سول سوسائٹی کےراھنماوں ملک فہیم شجراء، میڈم شمیم، غضنفر ملک، کلب عابد خان، غزل غازی کی زیر قیادت ملتان پریس کلب سمجھوتہ ایکسپریس میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کرنے والے بھارتی ملزمان کی رھائی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس دوران مظاہرہ کےشرکاء سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا عالمی برادری بھارت کے مسلم کش ایجنڈے کےخلاف فوری نوٹس لے اور سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو عالمی عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلایا جائے مظاہرہ میں آصف بوہنہ، مجاہد ارائیں، شہزاد چاچڑ، بہرام بلوچ، اشرف کھوکھر، یوسف بھٹی، عمران سلیم، خالد چٹھہ، ملک افضل، محمد امین، ندیم قادری، فہدفہیم ودیگرشریک تھے