رحیم یار خان (اکرم طارق )چاچڑاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان مبینہ طور پر مک مکا جاری تاحال پرچہ درج نہ ہو سکا
تفصیل کے مطابق پولیس چوکی چاچڑاں کے اہل کاروں نے آدھی رات بارش میں بستی اچھا میں موجود منشیات فروش عظیم بخش کے گھر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کر لیا ساتھ ہی پولیس عظیم بخش کے 2 رشتہ داروں جو کہ گندم کی کٹائی کے لیے آئے تھے کو بھی لے گئی ورثاکے مطابق عظیم بخش کی جیب میں 70 ہزار روپے تھے جبکہ ظاہر پیر پولیس نے گزشتہ رات رکن پور روڈ چاچڑاں میں چھاپہ مار کر منشیات فروش منیر احمد کو گرفتار کر لیا ،زرائع کے مطابق ان گرفتار منشیات فروشوں سے پولیس کا مک مکا جاری ہے جس کی وجہ سے پرچہ درج نہیں کیا گیا ،پولیس نے ان منشیات فروشوں کو پکڑا ہے جو مبینہ طور پر منتھلی نہیں دیتے جبکہ منتھلی دینے والے دیگر منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ ہے ،میڈیا نے گرفتار منشیات فروشوں کی معلومات کے لیے جب پولیس چوکی چاچڑاں و تھانہ ظاہر پیر رابطہ کیا تو کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا اور نہ ہی معلومات دی گئیں جبکہ گرفتار منشیات فروشوں کے ورثا نے میڈیا کو بتایا کہ عظیم بخش اور محمد منیر کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا اور ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہیں اور نہ ہی انکے خلاف تاحال مقدمہ درج کیا گیا ہے